کاٹن پالیسی پر سیکٹیو اینڈپلاننگ پر کنسلٹیٹو سیشن کا انعقاد
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایگری بزنس اینڈ اپلائیڈ اکنامکس اور شاہد جاوید برکی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے باہمی اشتراک سے کاٹن پالیسی پر سیکٹیو اینڈپلاننگ پر کنسلٹیٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کپاس کی پیداوار میں بیج کی صلاحیت اور ماحولیاتی عناصر کے توازن کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی عوامل پر تحقیق کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے،ماہرین کی سفارشات سے ہی ممکنہ ہدف کے حصول کے لئے کوشش کی جاسکتی ہے،
فورم میں کپاس کے مناسب بیج کو مہیا کرنے سے اس کے مارکیٹ میں کسان کے لئے قیمت کے تعاون تک ایک فریم ورک کی بنیاد رکھی جائے۔ ڈاکٹر شفیق بیٹر کاٹن انیشیٹیو نے بتایا کہ طریقہ ترویج آئندہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے۔ ڈاکٹر محمود(برکی انسٹیٹیوٹ) نے تمام ماہرین کے یکجا فورم کو سراہا اور تمام شعبہ جات زراعت کی مشترکہ کاوششوں سے کپاس کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر شفقت سعید نے اس فورم کی قابلیت کو سراہتے ہوئے رواں سال میں کپاس کی کم پیداوار میں اضافے کے لئے بہتراقدامات اُٹھانے کا عندیہ دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کھادوں کے متوازن استعمال پر بھی زور دیا۔سیشن کے اختتام پر پروفیسرڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں باہمی مشاورت اور ہم آہنگی کے لئے آپس میں رابطے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔