PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Khyber-Pakhtoonkhwa => Topic started by: sb on July 11, 2019, 12:59:13 PM

Title: پشاور یونیورسٹی میں تحقیقی وتخلیقی معیارات پر کام کر رہے ہیں
Post by: sb on July 11, 2019, 12:59:13 PM
right]
پشاور یونیورسٹی میں تحقیقی وتخلیقی معیارات پر کام کر رہے ہیں
شاور : پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ سیل کے پلیٹ فارم سے تحقیقی اور تخلیقی معیارات پر بھرپور وژن کے ساتھ کام شروع کر رہے ہیں جس کے ثمرات بہت جلد بی ایس، ماسٹرز اور ایم فل پروگراموں میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ ایک بیان میں نے کہا
 کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مقررہ بینچ مارک سمیت بین الاقوامی درجہ بندی ماڈل کو ذہن میں رکھتے ہوئے کوالٹی کو جانچنے کا طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے جس کےذریعے طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی کومختلف پیمانوں سے جانچا جائے گا
 تاکہ دونوں شعبوں میں بہتری، مطابقت اور چیلنجوں کو پرکھا جا سکے انہوں نے کہا کہ عالمگیریت کے دور کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ مقامی ضرورتوں کو بھی بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

[/right]
 حوالہ: یہ خبر  روز دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ  11 جولائی  2019ء کو شائع ہوئی