Author Topic: کراچی آرٹس کونسل میں سندھ گریجویٹ ایسوسی ایشن کی تقریب تقسیم ایوارڈ  (Read 1081 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

کراچی آرٹس کونسل میں سندھ گریجویٹ ایسوسی ایشن کی تقریب تقسیم ایوارڈ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ اور معیار کے لیے سول سوسائٹی کو حکومت سے تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم عام کرنا حکومت کے ساتھ عوام، میڈیا اور سول سوسائٹی کی بھی ذمہ داری ہے۔ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم یافتہ ہوتی ہیں۔ وہ آرٹس کونسل میں سندھ گریجویٹ ایسوسی ایشن (ساگا) کی تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کر رہے تھے۔سندھ میں 7 ہزار سے زائد اسکول بند تھے۔ ہم نے حکومت میں آنے کے بعد کوشش کرکے 15 سو سے زیادہ اسکول کھول دیئے ہیں۔ دریں اثناء سندھ کے تمام اضلاع کے تعلیمی بورڈز سے میٹرک اور انٹر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کا وفد پنجاب کے مطالعاتی دورے کے بعد کراچی پہنچ گیا جہاں سینئر وزیر برائے تعلیم و خواندگی پیر مظہر الحق اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر مظہر الحق نے کہا کہ تعلیمی میدان میں طلباء کے وفود کے بین الصوبائی دورے ہوتے رہنے چاہئیں۔
شکریہ جنگ