Author Topic: سندھ پروفیسرزایسوسی ایشن کی اپیل پر سندھ بھر کے کالجوں میں اساتذہ کا احتجاج  (Read 1325 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

سندھ پروفیسرزایسوسی ایشن کی اپیل پر سندھ بھر کے کالجوں میں اساتذہ کا احتجاج
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز لیکچررز ایسوسی ایشن کی صوبائی انتظامی کونسل کے فیصلے کے تحت سندھ کے 256 کالجز میں اساتذہ کے تسلیم شدہ مطالبات کی منظوری کیلئے کالجوں میں سیاہ پرچم لہرائے گئے اور اساتذہ نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض سر انجام دیئے ۔ سپلا کی جانب سے یہ احتجاج کالج اساتذہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف جاری رہے گا۔ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے 14 اکتوبر کو گورنمنٹ سچل سرمست آرٹس اینڈ کامرس کالج میں سپلا کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
شکریہ جنگ