Author Topic: گورنمنٹ اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کراچی کی یوم اساتذہ کی تقریب  (Read 1233 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

گورنمنٹ اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کراچی کی یوم اساتذہ کی تقریب
   
کراچی (پ ر) گورنمنٹ اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے یوم اساتذہ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ای ڈی او تعلیم محمد ابراہیم کنبھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے انہیں مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور والدین کے بعد بچوں کی تربیت میں سب سے اہم کردار اساتذہ کا ہے۔ ہمیں اساتذہ کو وہ مقام دینا ہے جن کے وہ مستحق ہیں۔ گسٹا کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف اساتذہ کا دن منانے سے ان کے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ ان کے لئے خوشحال زندگی کے وسائل فراہم کرنا ہونگے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے لئے اسپیشل نیشنل پے اسکیل بنایا جائے اور انہیں تمام بنیادی سہولتیں دی جائیں۔ پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر گل حمید منصوری نے حکومت کے رویئے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طرف تو اساتذہ کا دن منا رہی ہے دوسری طرف اساتذہ کو دی گئی مراعات پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تقریب سے جاوید یوسف، حسین نقوی، ضیاء الحسن، نوشاد خان اور دیگر نے خطاب کیا۔
شکریہ جنگ