Author Topic: بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں گورنر کے اختیارات محدود، صرف سینیٹ کی صدارت ک  (Read 1427 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں گورنر کے اختیارات محدود، صرف سینیٹ کی صدارت کرسکے گا
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے تحت چند ماہ قبل ایکٹ کے ذریعے قائم ہونے والی شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں گورنر سندھ کے اختیارات محدود کر دیئے گئے ہیں جب کہ ایکٹ میں پرو چانسلر اور پرو وائس چانسلر کا سرے سے ذکر ہی نہیں ہے۔ گورنر سندھ جو صوبے کی سرکاری جامعات کا چانسلر ہوتا ہے اسے نہ صرف وائس چانسلر کے تقرر کا اختیار ہوتا ہے بلکہ اسے برطرف بھی کرسکتا ہے لیکن شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں گورنر صرف یونیورسٹی کی سینیٹ کی صدارت کرے گا اور اس کی عدم موجودگی میں پرو چانسلر کے بجائے سینیٹ کسی بھی ممتاز شخصیت سے سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کرا سکے گی۔ جبکہ گورنر کو سینیٹ کے ارکان کی نامزدگی کے لئے صوبائی حکومت کی سفارش سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ اس طرح گونرر نمایاں شخصیات کو اعزازی ڈگری بھی تفویض نہیں کر سکے گا بلکہ یہاں بھی اسے حکومت کے مشورے کا پابند بنایا گیا ہے۔ گورنر/ چانسلر کو خود وائس چانسلر مقرر کرنے کا اختیار ہوگا نہ وہ اسے خود برطرف کر سکے گا بلکہ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لئے معروف ماہر تعلیم یا معروف انتظامی ماہر کا ہونا ضروری ہوگا اور گورنر اس کی تقرری کے لئے حکومت کا پابند ہوگا اور اسے ہٹانے کے لئے اسے حکومت سے رجوع کر کے سینیٹ میں معاملہ پیش کرنا پڑے گا۔ ایکٹ میں پرو چانسلر کا سرے سے ذکر موجود نہیں اور نہ ہی کوئی پرو وائس چانسلر کی شق رکھی گئی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سے قبل جامعات کے لئے جتنے بھی ایکٹ جاری ہوئے اس میں گورنر/ چانسلر کو وائس چانسلر مقرر اور برطرف کرنے، اعزازی ڈگری دینے، سینیٹ اور سنڈیکیٹ کے لئے ارکان کا انتخاب کرنے کے مکمل اختیارات ہیں لیکن شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں گورنر کو محض رسمی سربراہ کے طور پر رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل قائم ہونے والی ڈاؤ اور لیاقت یونیورسٹی میں وزیر صحت کو پرو چانسلر رکھا گیا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں پرو چانسلر کی کوئی شق ہی شامل نہیں کی گئی۔

شکریہ جنگ
..........................................