Author Topic: سرزنش کئے جانے پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کالجز کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز دیدار بھٹو  (Read 1460 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
سرزنش کئے جانے پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کالجز کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز دیدار بھٹو مستعفی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کالجز کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز ایسوسی ایٹ پروفیسر دیدار مرتضٰی بھٹو نے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے دررے کے دوران سرزنش کئے جانے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے سیکریٹری تعلیم رضوان میمن کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر تعلیم کے ڈی جی آفس کے دورے کے دوران جعلی رپورٹ کی بنیاد پر ان کی افسران اور عملے کے سامنے بے عزتی کی گئی لہٰذا میں اس صورتحال میں دی جی کالجز ڈاکٹر رفیق صدیقی کے ماتحت ڈائریکٹر ایچ آر کی حیثیت سے کام جاری نہیں رکھ سکتا ۔ سیکریٹری تعلیم رضوان میمن نے جنگ کو بتایا کہ وزیر تعلیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر ایچ آر دونوں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں وزیر تعلیم کے دورے کے دوران ایک خاتون نے پروموشن نہ ہونے کی شکایات کی تھی جس پر وزیر تعلیم نے دیدار مرتضٰی سے فائل مانگی تو انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نہ ہونے کی وجہ سے فائل نہیں دی جاسکتی جس پر وزیر تعلیم ان پر بہت ناراض ہوئے ۔

شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں