Author Topic: آئی ایس اوکے کنونشن کی آخری نشست،نئے مرکزی صدر کا انتخاب  (Read 1155 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
آئی ایس اوکے کنونشن کی آخری نشست،نئے مرکزی صدر کا انتخاب
لاہور:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن رحمتہ للعالمین کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا ، ڈاکٹر عقیل موسیٰ نے ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔
گذشتہ روزپاکستان بھر کے یونٹ صدور کے سامنے سابق مرکزی جنرل سیکرٹر ی قاسم شمسی اور سابق صوبائی صدر اویس رضا کے نام پیش کیے گئے۔
الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدر انصر مہدی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میں مرکزی صدر منتخب ہوئے۔ جب مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں انکا استقبال کیا اور قاسم بھائی قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگائے۔
نو منتخب مرکزی صدر نے شرکا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کے لئے مصروف عمل ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ کنونشن رحمت للعالمین کنونشن کا اختتام اتوار کے روز ہوا، جبکہ تنظیم کے ہزاروں کارکنان نے اس موقع پر تنظیمی امور کی سربراہی کے لئے نئے میر

کارواں کا انتخاب کیا۔کنونشن کے آخری روز ملک بھر سے آنے والے ہزاروں امامیہ طلاب نے آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں کا انتخاب کرتے ہوئے کو سال 2018-2019کے لئے کو مرکزی صدر منتخب کر لیا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 26 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی