Author Topic: حکومت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے بچوں کاتعلیمی مستقبل تباہ کردیا،عرفان مظہر  (Read 362 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
حکومت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے بچوں کاتعلیمی مستقبل تباہ کردیا،عرفان مظہر
تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، گزشتہ تعلیمی سال میں بغیر امتحان پاس کر دیا گیا جو تعلیم دشمنی ہے ،  کورنا کی وجہ سے مسلسل تعلیمی اداروں کی بندش  نے بچوں کا تعلیمی مستقبل تباہ کر دیا، حکومت تعلیمی شعبہ کو بچانے کیلئے فی الفور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے ۔
ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر،ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی عرفان مظفر کیانی نے سکول مالکان اور پوٹھوہار ٹاؤن کے صدر انیس اقبال، کینٹ کے صدر عمیر اعوان، اسد کیانی، چوہدری افتخار اوردیگر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اگر شعبہ تعلیم کو تباہی سے بچانا چاہتی ہے تو فوری طور پر اساتذہ اور بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کرے ۔