Author Topic: مدرسۃ المسلم اسلام آباد کی تقریب تقسیم انعامات  (Read 570 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Madrasa Al-Muslim Islamabad Prizes Distribution Ceremony
مدرسۃ المسلم اسلام آباد کی تقریب تقسیم انعامات
وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نےکہاہےکہ قومی ترقی میں مدارس غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں ،یہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ،مدارس کا تعلیمی معیار بلند ہے ،دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید علوم میں طلبہ کی مہارت قابل رشک ہے ، مدرسۃ المسلم اسلام آباد کی تقریب تقسیم انعا مات و دستار فضیلت کے موقع پرخطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حفاظ قرآن اور علماء کرام ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ حفظ کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین خوش نصیب اور مبارک باد کے مستحق ہیں۔
تقریب سے، مولانا ظہوراحمد علوی مسئول وفاق المدارس العربیہ اسلام آباد، ممبر قومی اسمبلی علی نواز اعوان، ،مولانا قاری محمد سلیمان مہتمم مدرسۃ عربیہ ٹیکسلا،مولانا سعید عباسی مہتمم مدرسۃ عربیہ اسلامیہ،مولانا بشیر علوی ،مولانا عبدالقدوس محمدی ترجمان وفاق المدارس العربیۃ پاکستان ،حافظ محمد عثمان عباسی راہنمامسلم لیگ ن ،مولانا عبدالرحمٰن معاویہ، ملک عامر،عبید عباسی، محسن خان چیئرمین ختم نبوت فورس،مولانا تنویرعلوی ،حافظ اقرار احمد عباسی، مولانا شہزاد عباسی نائب ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اورقاری افتخار عباسی نے بھی مدرسۃ المسلم اسلام آباد میں تقریب تقسیم انعامات و دستار فضیلت کے موقع پرخطاب کیا ۔
 تقریب تقسیم انعا مات و دستار فضیلت کے موقع پر پانچ طلبہ کو حفظ قرآن کریم کی تکمیل پر دستار فضیلت پہنائی گئی اور امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دیئے گئے،تقریب میں طلبہ کرام نے اردو ،انگلش اور عربی زبانوں میں تقاریرکیں اور تلاوت ،حمد ونعت کے علاوہ علمی خاکہ پیش کیا ۔