انٹرکامرس کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
کراچی :اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان منگل (آج) کو دوپہر 2 بجے بورڈ کے سیکریٹریٹ کانفرنس ہال میں کیا جائے گا
نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ طلبا اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ اس اینڈرائیڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جا سکتا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی