جامعہ کراچی میں داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد سے قبل جراثیم کش اسپرے
کراچی :جامعہ کراچی میں شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن (چارسالہ پروگرام)، بیچلرز آف فائن آرٹس (چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام) میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ آج (اتوارکو )صبح 11 بجے منعقد ہوگا
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر ڈاکٹر صائمہ اختر نے ہفتہ کو داخلہ کمیٹی کے عملے کے ہمراہ داخلہ ٹیسٹ کے لئے قائم کئے جانے والے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کے انعقاد سے قبل تمام امتحانی مراکز میں جراثیم کش اسپرے کرایا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی