Author Topic: کراچی انٹرنیشنل اسکولز ایجوکیشن اولمپیاڈ 2009ء کی اختتامی تقریب تعلیم کے حصو  (Read 2263 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


 کراچی انٹرنیشنل اسکولز ایجوکیشن اولمپیاڈ 2009ء کی اختتامی تقریب
تعلیم کے حصول میں حائل طبقاتی فرق نے تعلیمی انحطاط پیدا کیا

   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر امور نوجوانان سید فیصل علی سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستان بھر سے آئے ہوئے اسکولوں کے طالب علموں کی کراچی میں موجودگی اس امر کی گواہ ہے کہ کراچی نہ صرف پرامن ہے بلکہ یہاں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو محکمہ امور نوجوانان سندھ کی جانب سے انٹرنیشنل اسکولز ایجوکیشن اولمپیاڈ 2009ء کے مقابلوں میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے طلباء و طالبات اور جیتنے والے طالب علموں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیدرضا ہارون بھی موجود تھے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ تعلیم کے حصول میں حائق طبقاتی فرق نے یہاں تعلیم کے انحطاط پذیر ہونے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج کا نوجوان اپنے تعلیمی معیار سے شاکی نظر آتا ہے ۔ صوبائی وزیر سید رضا ہارون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حقوق کی تقسیم برابری کی بنیاد پر کرنا ہوگی جس میں سب کو برابر کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے۔تقریب سے انٹرنیشنل اسکولز ایجوکیشن اولمپیاڈ 2009ء کی چیئرپرسن پروین قاسم‘ زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے اور محکمہ امور نوجوانان کے خورشیدعلی شیخ نے بھی خطاب کیا۔


شکریہ جنگ

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کراچی کی طالبہ مقدس بتول کی نمایاں کارکردگی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی اسکولز ایجوکیشنل اولمپیاڈ میں ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز اسکول کی طالبہ مقدس بتول نے مقابلہ آرٹ میں بہترین کارکردگی پر انعام حاصل کیا۔ یاد رہے کہ یہ اسکول زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے اوربک گروپ نے گود لیا ہوا ہے۔ گود لینے کے بعد اسکول کی کارکردگی اور بچوں کے نتائج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اسکول میں طلبہ کو مفت تعلیم دی جارہی ہے جبکہ کمپیوٹر اور کھیلوں کی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں


شکریہ جنگ

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
SMB Fatima Jinnah Government Girls School student wins prize at ISEO
« Reply #2 on: January 30, 2009, 09:43:52 AM »
SMB Fatima Jinnah Government Girls School student wins prize at ISEO

Friday, January 30, 2009 In a heartening achievement, Muqaddas Batool (class 6) of SMB Fatima Jinnah Government Girls School won the Art Prize (Junior Level) at the 10th International Schools Educational Olympiad (ISEO) competing students from well-reputed private schools recently.

The SMB Fatima Jinnah Government School was adopted by Zindagi Trust and The Book Group as a part of their joint ‘Government School Reforms’ programme. Commenting on young Muqaddas’ achievement, Shehzad Roy of Zindagi Trust said that the myth that quality art education with modern facilities cannot be provided to students with limited means, stand decimated.

“Not only does Batool’s achievement bear witness to that, but just one visit provides ample proof that, given the will, great things can happen at public schools,” Roy said.

Batool’s achievement becomes even more significant since hundreds of schools were competing at this event including Convent of Jesus & Mary, St. Josephs, The Lyceum, Beacon House, to name just a few.

It may be added here that, recently, the governor Sindh and the education minister along with the city Nazim visited the school and termed the project a great success. They not only expressed their appreciation for the work being done to raise educational standards at SMB but also reaffirmed their resolve to work tirelessly to revamp the entire education system in the province. TheNews