PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 29, 2020, 12:38:40 PM

Title: میڈیکل کالجز میں داخلے درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط
Post by: sb on October 29, 2020, 12:38:40 PM

میڈیکل کالجز میں داخلے درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط
 لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی کے میڈیکل کالجز میں داخلے درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیے گئے

جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پی ایم ڈی سی پسند ونا پسند پر میڈیکل کالجز کو داخلوں کی اجازت دے رہا ہے ۔ پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط قوانین سے متصادم ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے داخلوں کے پراسس کی اجازت دے دی ،تاہم داخلے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیے گئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 29 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی