Author Topic: سکولز کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار  (Read 306 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکولز کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار
لاہور: محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، اساتذہ و طلبا کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، اسمبلی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایس او پیز کو چھ مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کا ماسک پہننا لازمی ہوگا، روزانہ بچوں اورا ساتذہ کا بخار چیک کیا جائے گا، بچوں کے ہینڈ واش کیلئے الگ سے جگہ مختص کی جائے گی، سکولوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے الگ سے بجٹ نہیں دیا جائے گا، سکولز نان سیلری بجٹ سے صفائی سے متعلق سامان خریدیں گے، سکول کھلنے پر بچوں کو صرف حساب، سائنس اور انگریزی کے مضامین پڑھائیں جائیں گے، بچوں کو مرحلہ وار سکول بلوایا جائے گا اور کلاس رومز میں ڈیسک کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس پر کنٹرول ہو گیا تو 15 ستمبر سے سخت ایس اوپیز کے مطابق سکول کھول دیئے جائیں گے، کورونا وائرس کی صورتحال کو محکمہ تعلیم روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جاری منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کو جاری کردہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہوں نے کہا کہ سکولوں میں جاری ترقیاتی سکیموں اور تعمیراتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 ستمبر سے ملک بھرکے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا، کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے پر اگست میں نظرثانی بھی کریں گے، اگر  صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو 15ستمبر کو بھی نہیں کھولیں گے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 نیوز کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"