PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => Medical College in KPK => KMC => Topic started by: AKBAR on June 16, 2021, 02:33:28 PM

Title: خیبر میڈیکل یونیورسٹی ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس
Post by: AKBAR on June 16, 2021, 02:33:28 PM
خیبر میڈیکل یونیورسٹی ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ  کا اجلاس
خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے وائس چانسلر وفیسر ضیاء الحق نےکہا ہے کہ یونیورسٹی میں ہونیوالی تحقیق کا مقصد قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر صحت کے مسائل کا دیرپا حل تلاش کرنا ہے،
اعلیٰ معیار کی تحقیق کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں پچھلے چند سالوں کے مختصر عرصے میں اے ایس آر بی کے100 اجلاسوں کاانعقاد اس بات کا ثبوت ہے
 کہ کے ایم یومیں اعلیٰ معیار کی تحقیق پر توجہ دی جارہی ہے۔
وہ کے ایم یو کے ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کے 100ویں اجلاس سے صدارتی خطاب کر رہے تھے۔
یونیورسٹی کے تین سابق وائس چانسلرز پروفیسر محمد داؤدخان، پروفیسر محمد حفیظ اللہ اور پروفیسر ارشد جاوید ،محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی ڈاکٹر شاہین آفریدی بھی شریک ہوئے،
رجسٹرار پروفیسر محمد سلیم گنڈاپور،اے ایس آر بی کے ممبران اور مختلف اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
قبل ازیں ڈاکٹر زوہیب خان ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈکمرشلائزیشن نے شرکاء کو ریسرچ آؤٹ پٹ کے ضمن میں اے ایس آر بی اور یونیورسٹی کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ9 سالوں میں 100 اجلاس منعقد کئے گئے ہیں
جن میں 1400 سے زیادہ تحقیقی تجاویز کا جائزہ لیاگیا ہے، یونیورسٹی کا سالانہ تحقیقی بجٹ 500 ملین روپے سے تجاوز کرچکا ہے ،
یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے معیار کی وجہ سے کے ایم یو کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے حال ہی میں اعلیٰ تحقیقی ایوارڈ سے نوازاہے۔
اے ایس آر بی کے 100ویں اجلاس کے انعقاد کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی
جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ذیشان کبریا، عظمت علی، نعمان نذیر اور ظفر آفریدی کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔