Author Topic: ریڑھی گوٹھ کراچی کے طلبہ کیلئے اشتیاق بانوایجوکیشن سینٹر میں عید میلے کا انعقاد  (Read 1394 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

 ریڑھی گوٹھ  کراچی کے طلبہ کیلئے اشتیاق بانوایجوکیشن سینٹر میں عید میلے کا انعقاد
   
کراچی (پ ر) کراچی کے مضافاتی علاقے میں قائم سب سے پسماندہ بستی ریڑھی گوٹھ میں ہانی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت سیدہ اشتیاق بانو میموریل ایجوکیشن سینٹر میں غریب بچوں اور طلبہ کے لئے عید میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کے لئے جھولے اور کھانے پینے کے اسٹال اور بچوں کی تفریح کے لئے میوزیکل اور میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑوں بچوں کے علاوہ بچوں کے والدین، اساتذہ اور مختلف سماجی تنظیموں میں شامل افراد اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر آرگنائزیشن کے صدر محمود احمد خان نے کہا کہ اس پسماندہ بستی میں بچوں کے لئے میلے کے انعقاد کا مقصد غریب بچوں کو خوشیاں فراہم کرنا اور ان میں احساس محرومی کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس موقع پر آرگنائزیشن کے سینئر نائب صدر عارف شیخانی، کامران میمن اور افتخار انور نے بچوں میں عیدی تقسیم کی۔ ادارے کے جنرل سیکرٹری مظہر ہانی نے میلے میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غریب بچوں کی خوشی کے لئے اس پسماندہ بستی میں آپ کی آمد کار خیر اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔
شکریہ جنگ