PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => Topic started by: AKBAR on October 03, 2021, 02:02:32 PM

Title: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
Post by: AKBAR on October 03, 2021, 02:02:32 PM

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
 ملتان : زرعی ماہرین نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام زراعت میں تجزیہ کے عنوان پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود اشیاء ضروریہ کی امپورٹ 10ارب سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ دو دہائیوں سے بڑی فصلات کی پیداواریت جمود کا شکار ہے جس کے لئے زرعی سائنسدانوں، ماہرین اور پالیسی میکرز کو حکمت عملی وضع کرنی ہو گی۔ ورکشاپ کی صدارت وائس چانسلر سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے کی ۔
Title: Re: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
Post by: AKBAR on October 03, 2021, 02:08:09 PM

ملتان:ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ایگری بزنس، اپلائیڈ اکنامکس کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے ٹریننگ کے ذریعے طلباء و طالبات کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ڈاکٹر مدثر یٰسین نے نوجوانوں کی کمیونٹی سکلز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو بطور سوشل سائنٹسٹ فیلڈ میں کام کرتے ہوئے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے پیداوار کے فروغ کیلئے اقدام اور موجودہ حکومتی پالیسی کے متعلق بتایا۔