Author Topic: عوام کا سرکاری اسکولوں میں اعتماد بحال محکمہ تعلیم  (Read 646 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

عوام کا سرکاری اسکولوں میں اعتماد بحال محکمہ تعلیم
کوئٹہ : صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمے میں صاف و شفاف بھرتیوں کی ہرممکن کوشش کریں گے میرٹ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔ ماضی میں محکمے میں ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بی ڈی اے میر سکندر علی عمرانی اور رکن صوبائی اسمبلی مبین خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
صوبائی مشیر نے کہاکہ محکمے میں قلیل مدت میں اصلاحات لائی گئی ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اساتذہ کی غیر حاضریوں کو خاطر خواہ حد تک کنٹرول میں لایا گیا ہے عوام کا سرکاری اسکولوں میں اعتماد بحال ہورہا ہے جس کا واضح ثبوت کامیاب داخلہ مہم ہے ۔ اس سال سرکاری اسکولوں میں ریکارڈ داخلے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔
محکمے میں اصلاحات اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مبین خان صوبائی مشیر تعلیم کی محکمے کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ اصلاحات اور محکمانہ کارروائیوں کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 26اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"