PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Wafaq UL Madaris => Topic started by: AKBAR on July 13, 2020, 06:44:32 PM

Title: اے سی جمرود کا جامعہ اسلامیہ فاروقیہ پشاور کے امتحانی مرکز کا دورہ
Post by: AKBAR on July 13, 2020, 06:44:32 PM
اے سی جمرود کا جامعہ اسلامیہ فاروقیہ پشاور کے امتحانی مرکز کا دورہ
پشاور: ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود آفتاب احمد نے جامعہ اسلامیہ فاروقیہ شاہ کس کے امتحانی ہال کا دورہ کیا
جہاں وفاق المدارس کے زیر انتظام سالانہ امتحانات منعقد ہو رہے ہیں۔
انہوں نے جامعہ میں حکومتی احکامات کے مطابق کوروناایس او پیز سے متعلق انتظامات و عمل درآمد کا جائزہ لیا اور بہترین انتظامات جیسے طلباء کے درمیان سماجی فاصلہ، تھرمل گنز، ہینڈ واش، سینیٹائزر کی فراہمی و استعمال، ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع وغیرہ کو بہ سراہا۔
انہوں نے مہتمم کو ہدایات جاری کیں کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس معاملے میں مدارس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی
تاکہ کورونا کی روک تھام ممکن ہوسکے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 جولائی ، 2020 کو شائع ہوئی