PakStudy :Yours Study Matters

Crreer Planning In Pakistan => Job after Matric => Topic started by: Haji Hasan on November 15, 2007, 05:40:44 PM

Title: آپ اس ادارے میں ملازمت كے كیوں خواہشمند ہیں ؟
Post by: Haji Hasan on November 15, 2007, 05:40:44 PM
اكثر انٹرویو لینے والے آپ سے یہ سوال كرسكتے ہیں ۔ان كا مطمح نظریہ ہوتا ہے كہ آیا امیدوار صرف ملازمت كا خواہاں ہے یا اس ادارے كے ساتھ كوئی خصوصی دلچسپی ہے۔ہمیشہ متعلقہ ادارے كی كوئی خاص خوبی پہلے تلاش كرلیجئے اور اپنے جواب میں اس خوابی یا خوبیوں كا حوالہ دیجئے ۔

٦۔   آپ یہ ملازمت دے دی جائے تو آپ ادارے كی بہتری كے لیے كیا تبدیلیاں پسند كریں گے ؟

اس سوال كا جواب آپ اس طرح دے سكتے ہیں كہ متعلقہ ادارے میں اپنی ملازمت كے دائرہ اختیار میں پائی جانے والے خامیوں كے متعلق پہلے سے معلومات حاصل كركے تخلیق كمی كی تبدیلیوں كو ذہن میں ركھ لیں ۔اگر ایسا ممكن نہ ہو تو آپ كا جواب یہ ہونا چاہیئے كہ حالات كو سمجھنے اپنی صلاحیتوں كی بنیاد پر مجھے یقین ہے كہ میں تعمیری تبدیلیاں لاسكوں گا۔منفی میں جواب ہرگز نہ دیں ۔

 یہ سوالات ایسے ہیں جو اكثر انٹرویو میں پوچھے جاتے ہیں لیكن اس كے علاوہ بھی بہت یا ذاتی یا علمی سوالات پوچھے جاسكتے ہیں ۔انٹرویو دینے سے پہلے ضروری ہے كہ اوپر دی گئی ہدایت كے مطابق انٹرویو كی تیاری كریں ۔

مختلف سركاری اداروں میں امیدواروں كی قابلیت جانچنے كے لیے تحریری امتحانات عام طور رائج ہے ۔عام طور پر تحرریی امتحانات درج ذیل اقسام ہوتے ہیں ۔