کراچی:سیفی کالج میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم،بس نذرآتش
کراچی : نارتھ ناظم آباد میں سیفی کالج کے باہر طالبہ تنظیموں کے کارکنوں میں جھگڑے کے بعد بس کو نذرآتش کردیا گیا ۔ مشتعل طلبہ نے پولیس پر بھی پھتراو کیا جس سے پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
پولیس نے ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لئے ہوائی فائرنگ کی ۔ پولیس کے مطابق سیفی کالج میں امریکہ مردہ آباد تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیا تھا اس موقع پر جی سی ڈی کالج سائٹ ایریا کے طالبہ جن کا تعلق ایک طالبہ تنظیم سے ہے واپس جارہے تھے کہ دوسری طلبہ تنظیم کے کارکنوں سے ان کی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا جس پر کالج کے باہر موجود کالج کی بس کو نذرآتش کردیا گیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو مشتعل طالبہ نے پولیس پر پھتراو کیا جس سے پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کرکے خود کوبچایا اور فائربریگیڈ کو طلب کرکے بس کی آگ بجھائی ۔ واقعے کے بعد علاقے میںکشیدگی پائی جاتی ہے۔
بشکریہ Thearynews.com
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔