Author Topic: کراچی انٹر کے امتحانات: تیاریاں مکمل، ایک لاکھ 86 ہزار امیدوار شریک ہونگے  (Read 325 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی انٹر کے امتحانات: تیاریاں مکمل، ایک لاکھ 86 ہزار امیدوار شریک ہونگے
چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین نے کہا ہے کہ 18 جون سے شروع ہونے والے انٹر کے امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، ان امتحانات میں 1 لاکھ 86 ہزار امیدوار شریک ہوں گے۔

پروفیسر سعید الدین نے بدھ کو انٹر بورڈ کراچی میں 18 جون سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی فیسوں کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ اے ون گریڈ کے طلبہ کے لیے مختص اسکالر شپ کی کروڑوں روپے کی رقم کی ادائیگی بھی باقی ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری بورڈ کاشف صدیقی، ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ بھی موجود تھے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ بورڈ کی آمدنی صرف 11 کروڑ روپے اور اخراجات 54 کروڑ روپے ہیں جس کی وجہ سے بورڈ مالی مشکلات کا شکار ہے محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز نے پوزیشن ہولڈر کے لیے مختص اسکالر شپ کی رقم کے لیے نجی بینک سے معاہدہ کرلیا ہے اور تعلیمی بورڈز کو اس معاملے سے علیحدہ کردیا گیا ہے یہ معاملہ اب چیف سیکریٹری، سہیل راجپوت اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، مرید راہیمو کے مابین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں 154 سرکاری کالجوں میں 2 لاکھ اور 168 نجی کالجوں میں 25 ہزار طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔

علاوہ ازیں امتحانات کی تیاری کے حوالے سے چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ انٹر کے امتحانات کے لیے شہر کے 211 تعلیمی اداروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں امتحانات میں 1لاکھ 86 ہزار 49 شریک ہورہے ہیں جس میں پری انجینئرنگ فیکلٹی میں 45291 طلبہ، پڑی میڈیکل میں 47332، سائنس جنرل میں 11180 اور ہوم اکنامکس میں 686 امیدوار شریک ہوں گے۔

چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ امتحانات صبح میں 9 سے 12 اور دوپہر میں 2 سے 5 بجے تک ہوں گے۔