Author Topic: پشتون ایس ایف کی صوبائی آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی کا ہرنائی، زیارت اور سنجاوی د  (Read 361 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Pashtun Student F Provincial Organizing and Election Committee visit Harnai, Ziarat and Sanjavi
پشتون ایس ایف کی صوبائی آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی  کا ہرنائی، زیارت اور سنجاوی دورہ
پشتون ایس ایف کی صوبائی آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی کی جانب سے ہرنائی، زیارت اور سنجاوی کا انتخابی دورہ کیا گیا
جہاں شیڈول کے مطابق متعلقہ یونٹوں کے انتخابات منعقد کئے گئے۔ دورے میں صوبائی آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ، ارکان فرید احمد کاکڑ، معصوم خان میرزئی سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے ذمہ داران اور یونٹ آرگنائزنک کمیٹیوں کے عہدیداران شریک تھے۔
دورے میں ڈگری کالج ہرنائی کیلئے عبدالبصیر صدر جبکہ احسان اللہ جنرل سکرٹری، ڈگری کالج زیارت کیلئے مزمل احمد صدر ،حبیب الرحمان جنرل سیکرٹری اور انٹر کالج سنجاوی کیلئے احمد خان صدر اورعصمت اللہ جنرل سکرٹری منتخب کرلئے گئے۔
اس موقع پر صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں آباد قوموں کیلئے دانستہ طور پر حصول علم کیلئے رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔
بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لئے حکومتیں اور ریاست ذمہ دار ہیں،
 ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت عوام اور نئی نسل کو تعلیم سے دور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے فنکشنل ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔
 دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون ایس ایف اپنی ذمہ داریوں اور نظریاتی اساس سے بخوبی واقف ہے اور ملکی و بین الاقوامی حالات کے مطابق تنظیمی ڈھانچے کو ڈھالنے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔
تنظیم اپنے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ہمارے اکابرین نے ابتداء سے استعمار مخالف اور سامراجیت کی موجودہ شکل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔
 ہمارے رہبروں کی سیاسی پیشگوئیاں آج حرف بہ حرف سچ ثابت ہورہی ہیں جبکہ تاریخی اور فکری مغالطوں و مبالغوں کی شکار وہ قوتیں بھی آج ہمارے موقف کی تائید کررہی ہیں
جو اپنے ہاتھوں میں غداری اور کفر کے فتوے لئے بانٹتی پھرتی تھیں ۔علاوہ ازیں بیان میں اے این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبید اللہ کاسی کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔