Author Topic: عبدالولی خان کی برسی پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کا اجلاس  (Read 266 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

عبدالولی خان کی برسی پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کا اجلاس
 پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا صوبائی جنرل سیکرٹری نعمان شیر نے پیش کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فخرافغان باچاخان اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان کی برسیوں کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کی جائیگی اور اس بابت مشترکہ لائحہ عمل بھی ترتیب دے دیا گیا۔
 تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی کہ برسی تقاریب میں پی ایس ایف کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے اور تیاریوں کے حوالے سے تمام اضلاع اور یونٹس میں باقاعدہ اجلاس بھی فوری طور پر بلائے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برسی تقاریب کی تیاریوں کے حوالے سے صوبائی تنظیم مختلف اضلاع اور یونٹس کے دورے بھی کرے گی۔
صوبائی تنظیم 17جنوری کو ضلع مردان و صوابی، 18جنوری کو ضلع چارسدہ، 19جنوری کو پشاور اور ضلع خیبر جبکہ 20 جنوری کو پشاور کیمپس کا دورہ کرے گی۔ پشاور یونیورسٹی یونٹ میں سامنے آنیوالے اعتراضات اور شکایت کی بنیاد پر صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کیمپس صدر خالدخان ممبرسازی اور اعتراضات و شکایات کی جامع رپورٹ صوبائی تنظیم کے ساتھ جمع کرائیں گے اور یونٹ میں نئی تنظیم جلد سے جلد بنائیں۔
باچاخان اور ولی خان کی برسی تقریب کیمپس میں منعقد ہورہی ہے اور اسی وجہ سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیمپس میں تمام دیگر سرگرمیاں معطل رہے گی اور تمام تر توانائیاں برسی تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے صرف کی جائیگی۔