PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on July 25, 2019, 06:16:01 PM

Title: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلوں کا اعلان
Post by: sb on July 25, 2019, 06:16:01 PM

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلوں کا اعلان
کراچی : داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ کے اعلامیے کے مطابق داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی نے بیچلر ڈگری پروگرامز بیچلر آف انجینئرنگ اور بیچلر آف آرکیٹکچر سال برائے 2019-20ء (بیچ 2020) میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے جس کے لئے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں ۔ امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف کی رجسٹریشن کے بعد سندھ بینک کی مخصوص برانچوں میں ادا شدہ چالان پر ایڈمیشن فارم کوڈ حاصل کریں
 پھر اپنا داخلہ فارم آن لائن بھر سکتے ہیں۔ پری انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9؍ اگست 2019ء مقرر کی گئی ہے ۔ مزید معلومات اور آن لائن رجسٹریشن کے لئے داؤد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر وزٹ کریں ۔ واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد صرف کراچی میں مورخہ 25؍ اگست 2019ء کو ہوگا جس کے مقام اور وقت کے بارے میں بذریعہ ایڈمٹ کارڈ مطلع کیا جائے گا۔ دستی طور پر یا بذریعہ ڈاک / کوریئر موصولہ کسی درخواست فارم پر توجہ نہیں دی جائے گی۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ  25 جولائی 2019ء کو شائع