Author Topic: ہاسٹل میں رہائش  (Read 4599 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
ہاسٹل میں رہائش
« on: December 05, 2007, 06:20:04 PM »
ہاسٹل میں رہائش

كالج ہاسٹل ﴿كریسنٹ﴾ میں لاہور سے باہر رہنے والے طلبہ كے لئے رہائشی سہولتیں میسر ہیں۔ اس ہاسٹل كی خوشگوار فضاوٕں میں مقیم طلبہ كو پر سكون رہائشی مراعات كے ساتھ ساتھ ادبی سرگرمیوں اور صحت مند كھیلوں كے مواقع میسر ہیں۔ یہاں ایك كتب خانہ بھی موجود ہے ۔ مقامی طلبہ كو ہوسٹل میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ كالج میں داخلے كے فوراً بعد طالب علم كو مقررہ فارم پر ہوسٹل میں داخلے كے لئے درخواست پیش كرنا ہو گی جسے طالب علم ہاسٹل دفتر سے حاصل كر كے وہیں جمع كرائے گا۔ داخلہ فارم كے ساتھ دوسرے كوائف كے علاوہ كالج داخلہ فیس كی رسید اور والد كے شناختی كارڈ كی فوٹو سٹیٹ كاپی لگانا ضروری ہے۔

    بر وقت نہ پہنچنے والی اور نا مكمل درخواستوں پر غور نہیں كیا جائے گا۔ ہاسٹل میں قیام كی سہولتیں محدود ہونے كی بنا پر طلبہ كا داخلہ تعلیمی استحقاق پر كیا جائے گا۔ منتخب طلبہ كی فہرست ہاسٹل نوٹس بورڈ پر لگا دی جائے گی۔

نوٹ:   1   ضروری نہیں كہ كالج میں داخل ہونے والے طالب علم كو ہوسٹل میں داخلہ مل جائے۔

2   ہاسٹل میں داخلہ میرٹ كی بنیاد پر ہو گا البتہ كمروں كی تقسیم كا كلی اختیار ہاسٹل كمیٹی كو ہو گا۔

3   واجبات سے متعلق معلومات كے لئے ہاسٹل انتظامیہ سے رابطہ كریں۔ فون نمبر:9210678-9210677