Author Topic: جامعات نے خصوصی کوویڈ پیکج مانگ لیا  (Read 325 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعات نے خصوصی کوویڈ پیکج مانگ لیا
کراچی : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظرتمام سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ جامعات کو خصوصی کوویڈ پیکیج فراہم کیا جائے تاکہ وہ ایس او پیزپر موثر طریقے سے عملدرآمد کراسکیں اور کیمپسز میں کورونا کے پھیلاؤ کو روک سکیں۔ وائس چانسلرز کمیٹی کے آن لائن اجلاس میں کورونا کے خلاف حفاظتی لائحہ عمل پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیااور وائس چانسلرز نے متعلقہ جامعات میں طلبا، فیکلٹی اور اسٹاف کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے اپنائے گئے بہترین طریقوں اور جدید اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے وائس چانسلرز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل حالات میں اعلیٰ قیادت کا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ایچ ای سی کی طرف سے رہنمائی کی گئی تاہم اصل امتحان میدان عمل تھا۔ یونیورسٹی قیادت کی بروقت اور موثر سوچ کے سبب زیادہ تر کیمپسز میں حالات قابو میں رہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 31 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"