Author Topic: جامعہ کراچی کے اساتذہ وطلباکا کے کے ایف کے دفتر کا دورہ  (Read 571 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
right]
جامعہ کراچی کے اساتذہ وطلباکا کے کے ایف کے دفتر کا دورہ
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذیلی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور جامعہ کراچی کے اساتذہ کرام، رجسٹرار اور طلبہ نے دورہ کیا اور وہاں پر موجود امدادی سرگرمیوں،طریقہ کار اور نظم و ضبط کے ساتھ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے متاثرین کے عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے غذائی اجناس اور راشن کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے کے کے ایف کی سرگرمیوں اور اب تک کی جانی والی امدادی کاموں، تھیلے سیمیاکے مریضوں کو خون کے عطیات، اسپتالوں میں ماسک ودیگر اشیا کی فراہمی اور مستحقین میں گھر گھر راشن کی تقسیم کے علاوہ پکے ہوئے کھانے کی تقسیم سے متعلق سندھ کے مختلف شہروں میں جاری مہم سے آگاہ کیا۔ امین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدمت کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں، ہمارا مقصد ہر غریبوں تک پہنچنا اور مستحقین کو امداد پہنچانا اور کورونا وائرس سے درپیش صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے اور ہم عوام سے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل بھی کررہے ہیں۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن پاکستان کی صفحہ اول کی فلاحی تنظیموں میں شامل رہی ہے اس کی حیثیت ہم بحال کریں گے اور اپنے عوام کی خدمت کا ہر فریضہ اپنی بساط کے مطابق پورا کریں گے ۔
[/right]
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ   15اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"