PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on April 06, 2021, 01:00:05 PM

Title: تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ شفقت محمود کا ٹویٹ
Post by: sb on April 06, 2021, 01:00:05 PM

تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ شفقت محمود کا ٹویٹ
سٹی42:کورونا کی وجہ سے جہاں دیگر شعبہ جات متاثر ہوئے ہیں وہیں تعلیمی اداروں اور طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی بندش کے باعث سٹوڈنٹس کا بہت حرج ہو رہا ہے۔

اب تعلیمی ادارے کھلیں گے یا مزید بند رہیں گے؟ اس حوالے سے این سی او سی کا مشاورتی اجلاس منگل کوہوگا۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے ایجوکیشن اورہیلتھ وزراءاین سی او سی اجلاس میں شریک ہوں گے۔۔اجلاس میں امتحانی مراکز کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔۔فیصلہ ایجوکیشن ،ہیلتھ وزراءاوراین سی اوسی حکام کا مشترکہ ہوگا۔

11 اپریل کے بعد تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ لاہور06 اپریل 2020 کو شائع ہوئی