Author Topic: بلوچستان کے وزیرتعلیم شفیق احمدخان قتل  (Read 1511 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
بلوچستان کے وزیرتعلیم شفیق احمدخان قتل

کوئٹہ… بلوچستان کے وزیرتعلیم شفیق احمدخان کو ان کے گھر کے سامنے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق صوبائی وزیر اپنے سسر کے ہمراہ گاڑی سے اتر کر اپنے گھر میں داخل ہورہے تھے کہ وہاں گھات لگائے موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جبکہ واقعے میں ان کے سسر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ واقعے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئی ۔مقتول صوبائی وزیر کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا ۔
شکریہ جنگ