Author Topic: نصاب کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرناوقت کی ضرورت ہے،سیکرٹری ایجوکیشن  (Read 285 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
نصاب کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرناوقت کی ضرورت ہے،سیکرٹری ایجوکیشن

سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکساں قومی نصاب کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،
یکساں قومی نصاب کے حوالے سے نیشنل کریکولم کونسل کے پالیسی ڈائیلاگ میں جنوبی پنجاب کے اساتذہ نے عالمانہ بحث اور آراءکا قابل تحسین حصہ ڈال کر اس خطے کا نام روشن کیا۔
ان خیالات کا اظہار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کے کمیٹی روم میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے زیراہتمام یکساں قومی نصاب کے حوالے سے منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کی۔
جس کا آغاز آزاد کشمیر سے کیا گیا اور لاہور، کراچی اور ملتان کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی پرائیویٹ سیکٹر، اساتذہ اور والدین کے ساتھ کریکولم لنگوئج پالیسی، معیار اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر سیشنز رکھے جائیں گے۔