Author Topic: قائداعظم یونیورسٹی ایم ڈی کیٹ امتحان کا پوسٹ اگزام انالیسزکریں گی  (Read 407 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
قائداعظم یونیورسٹی ایم ڈی کیٹ امتحان کا پوسٹ اگزام انالیسزکریں گی
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کے اختتام پر ایک پوسٹ اگزام انالیسز ہوگا جس میں امتحان کا پورا جائزہ سائنسی اعتبار سے لیا جائے گا جو تھرڈ پارٹی کرے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ سے مخاطب ہو کر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی پوسٹ اگزام انالیسز کو سرانجام دے گی، تجزیہ کرنے والے مکمل با اختیار ہوں گے تاکہ شفاف طریقے سے معائنہ ہوسکے، جو سوالات مبہم یا غیر واضح ہوں گے اُن کے مارکس دیے جائیں گے۔

    عامر لیاقت کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور ایم این اے مستعفی

انہوں نے مزید بتایا کہ کوئی ایسا سوال جس کے ایک سے زائد جواب درست ہوں گے،  اُس کا سکور بھی طالب علموں کو دیا جائے گا۔ پوسٹ اگزام انالیسز مستند ادارے کے ذریعے کروانے سے طالبعلموں اوراُن کے والدین کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔