Author Topic: دو سالہ بی اے، ایم اے ڈگری کیلئے رعایت دینے کا فیصلہ  (Read 329 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

دو سالہ بی اے، ایم اے ڈگری کیلئے رعایت دینے کا فیصلہ
لاہور:کورونا وباء کے باعث دو سالہ بی اے ڈگری اور ایم اے ڈگری کیلئے رعایت دینے کا فیصلہ، ایم اے ڈگری کے آخری داخلوں کی 31 مارچ ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دو سالہ ڈگری پروگرام پر نیا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے کورونا وباء کے باعث طلباء کے دو سالہ ڈگری کے امتحانات اور داخلہ پالیسی میں نرمی اختیار کی ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو 31 مارچ 2021ء تک بی اے بی ایس سی کے آخری امتحانات لینے کی مہلت دیدی گئی ہے جبکہ دو سالہ ایم اے ڈگری میں داخلوں کی مدت بھی 31 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے کورونا کے باعث بروقت امتحان نہ ہونے پر بی اے کے امتحانات کے شیڈول میں توسیع کی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ دو سالہ بی اے ڈگری میں نئے داخلےغیر قانونی تصور ہوں گے، ایچ ای سی نے دو سالہ ایم اے ڈگری کے آخری داخلوں کی معیاد 31 دسمبر 2020 کے بجائے 31 مارچ 2021 کر دی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالج اور پرائیویٹ بی اے ڈگری میں داخلہ مت لیں۔ ایچ ای سی ان داخلوں کو غیر قانونی تصور کرے گا اور ان ڈگریوں کی تصدیق بھی نہیں کی جائے گی۔ 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"