Author Topic: وومن یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیک کالج بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے،بی ایس او  (Read 676 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وومن یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیک کالج بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے،بی ایس او
وئٹہ: بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ خضدار وومن یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیکل کالج کو حکومتی کمیٹی کی طرف سے بند کرنے کا فیصلہ جبر اور استحصالی عمل ہے ۔بلوچوں کو دانستہ طور پر تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے اس سے پہلے بھی سکندر یونیورسٹی خضدار کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تھی ان حربوں سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت تعلیم اور تعلیمی اداروں سے خوفزدہ ہے حکومت کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کی خاطر مزید یونیورسٹیز اور کالجز بنائےلیکن بدقسمتی سے حکومت ایسے اقدامات کی بجائے تعلیم اداروں کو بند کرنے کی کوشش کررہی ہےلیکن اس طرح کےاقدامات سے پسماندگی اورمایوسی بڑھے گی ۔ترجمان نے کہاکہ استحصال زدہ بلوچستان کو جبراً تعلیم اورصحت جیسی سہولیات سے دور رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کے خلاف بی ایس او پجار ملک گیر طلباء تنظیموں سے مل کر تحریک چلانے کا اعلان کرے گی۔ 
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن مورخہ   27اپریل2020ءکو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"