Author Topic: قصور: اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی  (Read 2587 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
قصور: اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی    

قصور …قصور میں ایک شخص سرکاری اسکول میں گھس کر ساتویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق گاوٴں نین وال میں گورنمنٹ مڈل اسکول کی ایک طالبہ علی الصُبح اسکول کھلنے پر ہیڈ مسٹریس کے حکم پر صفائی کر رہی تھی۔ اس دورن ملزم اعجاز اسکول میں داخل ہوا اور لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اسکول کی دوسری طالبات کے آنے پر ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم اعجاز اس سے قبل بھی تین طالبات کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکا ہے لیکن لوگ اپنی بے عزتی کے باعث خاموش رہے۔
شکریہ جنگ