Author Topic: قراقرم یونیورسٹی نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے نئی پالیسی  (Read 949 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Karakoram University matriculation and intermediate examinations new policy

قراقرم یونیورسٹی نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے نئی پالیسی
 گلگت :قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے طلبہ وطالبات کی سہولت کے پیش نظر میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہونے سے دس دن قبل رجسٹریشن و امتحانی فیس جمع کرواکر امتحانات میں شامل ہونے کے پالیسی کی منظوری دے دی۔
قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پالیسی کا اعلان وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی نے طلبہ وطالبات کوتعلیم حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ موقعے فراہم کرنے کیلئے کیا۔
اس پالیسی کی منظوری سے قبل امتحانات میں شامل ہونے کے لیے مخصوص وقت دیا جاتا تھا جس میں طلباء نارمل، ڈبل اور ٹرپل فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے تھے۔ ٹرپل فیس کی تاریخ گزرجانے کے بعد کوئی فارم وصول نہیں کیا جاتا تھا اب جبکہ نئی پالیسی کی منظوری کے بعد طلباء امتحان شروع ہونے سے دس دن قبل رجسٹریشن فیس بمعہ امتحانی فیس کے ہمراہ امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی   اے پی پی۔ کی جانب سے مورخہ  05 اپریل2019ء موصول ہوئی