Author Topic: یکساں نصاب سے طبقاتی تعلیم کا خاتمہ ہو گا، جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمان لودھی  (Read 306 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یکساں نصاب سے طبقاتی تعلیم کا خاتمہ ہو گا، جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمان لودھی
راولپنڈی : ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کے حالیہ فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے بحریہ ٹائون راولپنڈی کے رہائشیوں کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس ریٹائرڈ عباد الرحمان لودھی، چوہدری غلام عباس، سید فخر الاسلام، ساجد رشید خان، جنید خواجہ، فرحت انور، صوفی اکرام الٰہی، منصور احمد قادری، سعد عطاء، جرار علی بٹ اور صاحب زادہ سید مطلوب حسین گیلانی سمیت دیگر شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمان لودھی نے اس دیرینہ مسئلہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی امنگوں کا آئینہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے باعث مستقبل میں مثبت معاشرتی تبدیلیاں آنے کے ساتھ ساتھ طبقاتی تعلیم کے خاتمہ کی راہ بھی ہموار ہوگی۔شرکائے اجلاس نے وزارت تعلیم کے تحت قائم قومی نصاب کمیٹی کے سربراہ محمد رفیق طاہر کی اس سلسلے میں گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے اسے راولپنڈی شہر کیلئے ایک اعزاز قرار دیا اور کہا کہ اس دور رس نتائج کے حامل فیصلے تک پہنچنے کیلئے راولپنڈی کے ماہر تعلیم محمد رفیق طاہر نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 17 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"