PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN SINDH => LUMHS => Topic started by: فائزہ on September 26, 2009, 11:16:25 AM

Title: لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورومیں جدید طریقے سے آپریشن کیلئے سینٹر کا قیام
Post by: فائزہ on September 26, 2009, 11:16:25 AM

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی  جام شورومیں جدید طریقے سے آپریشن کیلئے سینٹر کا قیام
   
جام شورو (نامہ نگار) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو میں ایک سوراخ سے جدیدمشین کے ذریعے آپریشن کرنے اور لمس کے ڈاکٹروں کو تربیت دینے کے لئے سرجیکل سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مذکورہ سینٹر کے قیام پر دس کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔سینٹر صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے بتایا پہلی مرتبہ لمس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے جدید سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرمیں علاج کی 5ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ غریب مریضوں کو رعایت دی جائے گی۔ سینٹر یکم اکتوبر سے کام شروع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں مریض پراخراجات 30 سے 35 ہزار ہوتے ہیں۔ اس آپریشن کے بعد 8 گھنٹے میں مریض کو فارغ کردیا جائے گا۔
شکریہ جنگ