PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => Dow University => Topic started by: فائزہ on September 24, 2009, 08:18:28 AM

Title: جمعیت طالبات تعلیمی اداروں میں دینی اقدار کے فروغ کے لیے کوشاں ہے
Post by: فائزہ on September 24, 2009, 08:18:28 AM

جمعیت طالبات تعلیمی اداروں میں دینی اقدار کے فروغ کے لیے کوشاں ہے

حیدرآباد( نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طالبات حیدرآباد کی ناظمہ عرفانہ آلِ محمد اور جمعیت سکھر کی ناظمہ عفیرہ احمد نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طالبات دین کے فروغ کے لیے سر گرم بلند ہمت طالبات کا ایک کاررواں ہے جو رب کی رضا کو اپنا نصب العین بنائے چالیس سال سے رواں دواں ہے ملک کے تعلیمی اداروں کے اندر پائی جانے والی فکری پسماندگی اور انتشار کے درمیان جمعیت نے قرآن کی تعلیم کا کلچر عام کرکے درس گاہوں کی زینت کو بڑھایا ہے اور اس کے نتیجے میں صالحیت اور صلاحیت سے بھر پور طالبات کا ایک وسیع حلقہ قائم کرچکی ہے انہوں نے جمعیت کے یوم تاسیس کے موقع پر کہاکہ اعلیٰ تعلیمی ادارے جو مغرب کی بے دین تہذیب کاخاص ہدف ہیں وہاں جمعیت ہی ہے جو تہذیب اور علم کے دیئے روشن کرکے طالبات کے اندر اسلامی فکر کی تعمیر اور دین کی محبت کا جذبہ پیدا کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طالبات نے باطل کے پروپیگنڈے کے سامنے اسلامی تہذیب کی بقاءکا جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ باشعور اور احساس ِفرض رکھنے والی طالبات کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے اپنی رائی، اپنی وابستگی اور صلاحیت حق کا علم بلندکرنے والی قوتوں کے ساتھ لگادیں یہ جمعیت کی کارکنان فتنہ و آزمائش کے اس دور میں اپنے حوصلے بلند اور عزم جوان رکھیں کتاب و سنت کی تعلیمات کو حرزِ جاں بنالیںدین کی ناقدری‘ نوجوانوںکی بے حسی اور دم توڑتی ہوئی ملی غیرت کے درمیان ہر کارکن کے ذمہ اپنے معاشرے کی قیادت کا فریضہ ہے اس کی احسن اد ا ئیگی کے لیے شب وروز ایک کردیں۔
شکریہ جسارت