Author Topic: میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ 50 سال سے زائد کے اساتذہ پر پابندی لگادی  (Read 279 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ  50 سال سے زائد کے اساتذہ پر پابندی لگادی
گوجرانوالہ :گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ نے 29جون سے شروع ہونیوالی میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ کیلئے 50 سال سے زائد کے اساتذہ پر پابندی لگا دی۔بخار میں مبتلا کسی کو بھی مارکنگ عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ریٹائرڈ اساتذہ بھی مارکنگ نہیں کر سکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق بورڈ انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر مارکنگ سنٹرز کے سپروائزر ز کیلئے 12 نکاتی تصدیقی فارم جاری کیا ہے ، جس کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے ایگزامینر ز مارکنگ میں شامل نہیں ہو سکیں گے ۔ عمر کا جائزہ ان کے شناختی کارڈ سے لگایا جائیگا ۔ایس او پیز کے مطابق انٹری گیٹ پر دو افراد ڈیوٹی دینگے ۔تھرمل سکینر سے مارکنگ سٹاف اور ایگزامینرز کا بخار چیک ہو گا۔ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر مشتمل فلیکسز اور چارٹ آویزاں کئے جائیں گے ۔ مارکنگ ایریا کو روزانہ کلورین ملے پانی سے دھویا جائے گا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز میں کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی ۔
حوالہ: دنیا نیوزگوجرانوالہ مورخہ 27 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"