Author Topic: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی اور چین کے بیجنگ ٹر  (Read 266 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی اور چین کے بیجنگ ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن اسپتال ، کیپٹل میڈیکل یونیورسٹی میں معاہدہ

کراچی : بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور چین کے بیجنگ ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن اسپتال (بی ٹی سی ایم ایچ)، کیپٹل میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان روایتی دواؤں کے شعبے کو نہ صرف فروغ دینا ہے بلکہ متعلقہ شعبے میں تحقیقی و تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینا بھی ہے ۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق مفاہمت کا اعلان مرکز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری اور چینی ہم منصب پروفیسر ڈاکٹرلیو چنگ قیان نے روایتی چینی دواؤں اور روایتی یونانی دواؤں کے موضوع پر آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک روزہ سائنو پاکستان سمپوزیم کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر کیا۔
 اس موقع پر وزیر اعظم کی نیشنل ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر عطا الرحمن اور شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر خالد محمودعراقی بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی مرکز اپنی نوعیت کا واحد پاکستانی تحقیقی ادارہ ہے جونہ صرف آئی ایس او سے سند یافتہ ہے
بلکہ یونیسکو سینٹر فار ایکسی لینس کیٹیگری 2 انسٹی ٹیوٹ کے منصب پر بھی فائز ہے، جبکہ بی ٹی سی ایم ایچ بیجنگ سب سے بہترین اور روایتی چینی دواؤں کا جدید چینی اسپتال ہے۔ ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے ادارے روایتی دواؤں میں باہمی تعاون بڑھائیں گے۔