PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => KU => Topic started by: sb on March 17, 2009, 08:16:00 AM

Title: جاامعہ کراچی یو ایس ایڈ کے تعاون سے اپنے کیمپس میں بھی بی ایڈ اور ایم ایڈ پرو
Post by: sb on March 17, 2009, 08:16:00 AM

  جاامعہ کراچی  یو ایس ایڈ کے تعاون سے اپنے کیمپس میں بھی بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگرام شروع کرے گی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے ملحقہ کالجز کے ساتھ اپنے کیمپس میں بھی بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری 21 مارچ کو سنڈیکیٹ کے اجلاس میں لی جائے گی جس کی صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کریں گے۔ بی ایڈ اور ایم ایڈ کی کلاسیں ٹیچرز ٹریننگ تربیت کا حصہ ہوں گی جو یو ایس ایڈ کے تعاون سے شروع کی جائیں گی‘ اس وقت کراچی میں سرکاری سطح پر بی ایڈ اور ایم ایڈ گورنمنٹ کالج فار ایجوکیشن فیڈرل بی ایریا اور جامعہ ملیہ کالج فار ایجوکیشن میں ہوتی ہیں۔ سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد کلیہ ایجوکیشن کے تحت یہ جامعہ کراچی کے کیمپس میں بھی بی ایڈ اور ایم ایڈ کی کلاسیں شرع کردی جائیں گی۔ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں باقاعدہ نیشنل سینٹر فار پروٹومکس کے قیام کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی جبکہ اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے بورڈ آف گورنرز میں ایک سال کیلئے رکن کی نمائندگی کی جائے گی۔
      شکریہ جنگ