Author Topic: لیٹ فیس بڑھانے کے حوالے سے حیدرآباد تعلیمی بورڈکی وضاحت  (Read 2385 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
لیٹ فیس بڑھانے کے حوالے سے حیدرآباد تعلیمی بورڈکی وضاحت
    
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے اپنے ایک اعلامیہ میں نویں کلاس کے طلبہ و طالبات کی انرولمنٹ فیس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نویں جماعت کی انرولمنٹ کا پہلا نوٹیفکیشن 20 جولائی 2011 ء کو جاری ہوا تھا جس کے مطابق 26 ستمبر کو آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی اس کے بعد ایک نوٹیفکیشن کے تحت بغیر کسی اضافے کے انرولمنٹ کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے یکم اکتوبر تک کا اضافہ کردیا گیا۔
قابل فکر امر ہے کہ 20 جولائی تا یکم اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس تاریخوں میں اضافے کیے گئے‘ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور جب مذکورہ تاریخ گذرجانے کے بعد فیس میں اضافہ کیا گیا تو اس وضاحت کے ساتھ کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقے اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نیز یہاں بھی ایک ضابطے اور منظور شدہ طریقے کار کے تحت 13 اکتوبر 2011 ء تک صرف 100روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارمز وصول کیے جاتے رہے لیکن خاص طبقہ یہ ظاہر کررہا ہے کہ فیس یک دم 2 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے
شکریہ جنگ