Author Topic: وزیر تعلیم،بیوروکریسی جامعات کی تباہی کے مشن پر:آسا  (Read 304 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وزیر تعلیم،بیوروکریسی جامعات کی تباہی کے مشن پر:آسا
اہور: پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نے کہا ہے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، بیوروکریسی اور مخصوص عناصر سرکاری جامعات کو تباہ کرنے کے مشن پر ہیں اور جامعات کی ترقی کو ریورس گیئر لگانا چاہتے ہیں،راجہ یاسرہمایوں خفیہ ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں ،وزیر اعظم ان کے عزائم کا فوری نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرکاری یونیورسٹیز کے مجوزہ ترمیمی ایکٹ پر منعقد کی گئی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں آسا کے صدر ڈاکٹر ممتاز انور چودھری ، سیکرٹری جاوید سمیع اور پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے اساتذہ نے شرکت کی۔ڈاکٹر ممتاز انور نے کہا جامعات کے ایکٹ میں سیاسی مداخلت پر مبنی ترامیم کسی صورت منظور نہیں، تمام جامعات میں احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کریں گے ۔ادھر راجہ یاسر ہمایوں کاکہنا ہے مجوزہ یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر اساتذہ کا ردعمل تھوڑا جلدی ہے ، یہ محکمہ قانون کی تجویز ہے ، ہائر ایجوکیشن اپنا مسودہ تیار کررہا ہے ، جلد وائس چانسلرز سے مشاورت کی جائے گی ۔
حوالہ: دنیا نیوز لاہور مورخہ 20 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"