Author Topic: میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے پرچے بنانے والوں کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ  (Read 1591 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے  پرچے بنانے والوں کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور دسویں کے سیلیمنٹری امتحان کے پیپر میں بڑے پیمانے پر غلطئاں، امیدواروں کے فیل ہونے کاامکان ہے۔ اسلامیات کے پیپر میں آیتیں اور احادیث غلط لکھی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر مئڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص کی جانب سے نویں اور دسویں جماعتوں کے سپلیمنٹری امتحان کے پیپروں میں بڑے پیمانے پر غلطیاں کی گئی ہیں۔ اسلامیات کے پیپر میں آیات اوراحادیث غلط تحریر ہیں جبکہ دسویں جماعت کے فزکس انگریزی سیکشن کے پیپر اور سندھی اردو پیپر میں 100فیصد فرق ہے اور کئی غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں شاگرطلباءکا فیل ہونے کا امکان ہے اسلامیات کے پیپر کے حصے کے پہلے نمبر میں قرآن شریف کی آیات میں مبینہ طورپر غلطیاں ہیں اور اس سوال کے دوسرے حصے میں بھی غلطیاں ہیں جبکہ سوال نمبر4غلط ہے اور سوال نمبر5کے پہلے حصہ میں حدیث مبارک میں ایک غلطی ہے اس سوال کے 3نمبرمیں احادیث مبارکہ میں بھی غلطی ہی اسلامیات کے پیپر میں تعلیمی بورڈ کی جانب سے مبینہ غلطیوں پر عوامی حلقوں نے شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔اور پیپر بنانے والے نااہلکاروں کو فوری طورپر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



شکریہ جسارت کراچی