Author Topic: ایشیاء فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ یونیورسٹی کیلئے کتابوں کا تحفہ  (Read 1456 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
ایشیاء فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ یونیورسٹی کیلئے کتابوں کا تحفہ
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ایشیاء فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ یونیورسٹی کو52 لاکھ روپے کی مالیت کی مختلف موضوعات پر مشتمل 1900 کتابیں تحفے کے طور پر یونیورسٹی کی لائبریری اور تدریسی شعبوں میں فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ایک تقریب یونیورسٹی کی علامہ آئی آئی قاضی لائبریری میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر مظہر الحق صدیقی تھے جبکہ پرووائس چانسلر ڈاکٹر رفعیہ احمد شیخ‘ مختلف فیکلٹیز کے ڈینز‘ تدریسی شعبوں کے سربراہان‘ پرووسٹ ہاسٹل ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو، رجسٹرار محمد صالح راجڑ اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایشیاء بک فاؤنڈیشن کی طرف سے تعلیمی اداروں کو کتب کی فراہمی کو سراہا اور کہا کہ ایشیاء فاؤنڈیشن سے ملنے والی کتابیں یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے لئے فائدہ مند ہونگے۔ چیف لائبریرین محمد اعظم رونجھو نے اس موقع پر بتایا کہ ایشیا فاؤنڈیشن کی طرف سے مختلف موضوعات پر 52 لاکھ روپے کی مالیت کی 1900 کتابیں تحفے کے طور پر دےئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 1987ء سے اب تک یونیورسٹی لائبریری کو ایشیاء فاؤنڈیشن کی طرف سے مجموعی طور پر 10491 کتابیں تحفے کے طور پردی گئی ہیں۔



شکریہ جنگ