Author Topic: سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا اساتذہ کیلئے درد سر بن گیا  (Read 267 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا اساتذہ کیلئے درد سر بن گیا
لاہور: سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کیے جانے کا معاملہ، انسپکشن ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے 5 اکتوبر سےسکولوں کا سرپرائز وزٹ کریں گی۔

سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا اساتذہ کیلئے درد سر بن گیا، سکولوں میں طلبا نے ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا چھوڑ دیا، جس پر اساتذہ بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں،ایم ایز کی رپورٹ کی مطابق زیادہ تر ہائی سکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، پرائمری سکولوں میں بچے ایس او پیز پر عملدرآمد کررہے ہیں۔

طلبا کا کہنا ہےکہ بعض سکولوں میں ٹمپریچر گن ہونے کے باوجود بخار چیک نہیں کیا جاتا اور نہ ہی روزانہ کی بنیاد پر بچوں کی صحت سے متعلق ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سکولوں کو ہدایت جاری کر رکھی ہے،5 اکتوبر سے انسپکشن ٹیمیں سرپرائز وزٹ کریں گی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے پر نوٹس لے لیا، ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی پھیلنے کے خدشات کے حوالے سے سکول سربراہان کو وارننگ بھی جاری کردی ہے۔ سکول سربراہان کو ڈینگی تدارک کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کردی۔

 ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے سکول سربراہان کی جانب سے روزانہ تیس تصاویر اپ لوڈ کی جائیں گی،تصاویر اپ لوڈ کرنے کیلئے سکول سربراہان موبائل ایپ ڈاون لوڈ کریں گے، حکامات کی خلاف ورزی پر سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 04اکتوبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"