Author Topic: فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری  (Read 272 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکول سربراہان کو ایک بار پھر وارننگ جاری
لاہور:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کے لئےاقدامات نہ کرنے پر سکول سربراہان کو وارننگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کے لئےاقدامات نہ کرنے پر نوٹس لے لیا۔ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی پھیلنے کے خدشات کے حوالے سکول سربراہان کو وارننگ بھی جاری کردی ہے۔ سکول سربراہان کو ڈینگی تدارک کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھیجوانے کی ہدایت کردی۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے سکول سربراہان کی جانب سے روزانہ تیس تصاویر اپ لوڈ کی جائیں گی۔تصاویر اپ لوڈ کرنے کے لئےسکول سربراہان موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں گے۔احکامات کی خلاف ورزی پر سکول سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے 1200 سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم بھی شروع نہیں ہوسکی تھی،

فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری
جس پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےتمام سکولوں کےسربراہوں کو مہم شروع کرنے کے لئےوارننگ لیٹرزجاری کئے تھے،سکولوں میں ڈینگی تدارک کے لئےاقدامات نہ ہونے پر وارننگ جاری لیٹرز جاری کئے۔

 ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایت کی تھی کہ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوزسکولوں کو وزٹ لازمی کریں گے،جبکہ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کا خود بھی سکولوں کا وزٹ کرنا لازمی ہوگا، انسداد ڈینگی مہم نہ چلانےوالےسکولوں کے سربراہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انسداد ڈینگی مہم کی تصاویر پی آئی ٹی بی بورڈ کی ویب سائٹ پر لازمی آپ لوڈ کی جائیں گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 04اکتوبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"