تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کر نے کا سلسلہ شروع
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چکلالہ کینٹ نے تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کرنا شروع کردیا۔
ممبر جوائنٹ ایکشن کمیٹی ابرار احمد خان کے مطابق چکلالہ کینٹ نے تعلیمی اداروں کے مالکان سے رابطے شروع کردئیے ہیں،
راولپنڈی و چکلالہ میں پچاس کے قریب تعلیمی ادارے سیل کئے گئے تھے۔کل سے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں شروع ہونگی ۔